Breaking News

’’گرے لسٹ سے نکلنے کا سہرا عمران خان کو جاتا ہے‘‘

عمران خان

لاہور : پنجاب کے وزیر اعلیٰ چوہدری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ گرے لسٹ سے نکلنے کی کامیابی قوم کیلئے بہت بڑی فتح ہے، جس کا سہرا عمران خان کو جاتا ہے۔

اپنے ایک جاری بیان میں ان کا کہنا ہے کہ فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے پر اللہ تعالیٰ کا شکر بجا لاتے ہیں، اس کامیابی کا سہرا عمران خان اور ان کی ٹیم کو جاتا ہے۔

چوہدری پرویزالٰہی نے کہا کہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے اس کامیابی میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا، عمران خان اور جنرل قمرجاوید باجوہ ہی اس کامیابی کے اصل ہیرو ہیں۔

اس کے علاوہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے پر قوم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

ان کا کہنا ہے کہ اس لسٹ سے نکلنے میں سول اور ملٹری اداروں نے مل کرکام کیا، تمام اداروں نے وزیراعظم شہباز شریف کی لیڈر شپ میں کام کیا۔

پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ پاکستان کا فیٹف گرے لسٹ سے نکلنا بہت بڑی کامیابی ہے، بلاول بھٹو نے کامیاب سفارت کاری سے ملک عالمی تنہائی سے نکالا۔ اب معاشی مشکلات کا بھی آہستہ آہستہ خاتمہ ہونے جارہا ہے۔

مسلم لیگ ضیاء الحق کے سربراہ اعجاز الحق کا کہنا ہے کہ پوری قوم کو مبارکباد کہ پاکستان فیٹف گرے لسٹ سے نکل آیا ہے، آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ اور افواج پاکستان کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں۔



from پاکستان Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/dkhagsi

No comments