Breaking News

عمران خان کی نااہلی کیخلاف احتجاج میں دلہا بھی شریک

صادق آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی نااہلی کے خلاف احتجاج میں دلہا بھی شریک ہوگیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے احتجاج میں شریک دلہا نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ ہوں ابھی میری مجبوری ہے شادی ضروری ہے۔

دلہے کی درخواست پر پولیس نے بارات کو راستہ کلیئر کروادیا۔

پی ٹی آئی کارکنان نے باراتیوں کو جانے کے لیے راستہ دے دیا، دلہا پی ٹی آئی کے حق میں نعرے لگاتا ہوا بارات لے کر روانہ ہوگیا۔

 واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو نااہل قرار دیدیا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے متفقہ فیصلہ سنایا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے سنائے گئے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عمران خان رکن قومی اسمبلی نہیں رہے ان کی جانب سے جمع کرایا گیا جواب درست نہیں تھا، عمران خان کرپٹ پریکٹس میں ملوث رہے ہیں ان کی قومی اسمبلی کی نشست کو خالی قرار دیا جاتا ہے۔

الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کیا جائے انہیں آئین کے آرٹیکل 63 اے کے تحت نااہل قرار دیاہے۔



from پاکستان Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/VqozOft

No comments