یو اے ای : گاڑی مالکان خبردار، ماہ رمضان میں نئی پابندی عائد
یو اے ای : ابوظبی کے ٹریفک حکام نے ماہ رمضان میں نیا حکم جاری کیا ہے جس کے تحت مساجد کے باہر غلط کار پارکنگ کرنے والوں پر بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ٹریفک نظام کی بہتری اور نمازیوں کی آسانی کیلئے متحدہ عرب امارات حکام کی جانب سے سخت اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔
متحدہ عرب امارات میں ابوظبی محکمہ ٹریفک نے تمام شہریوں کو خبردار کردیا، ان کا کہنا ہے کہ مساجد کے اطراف غلط طریقے سے گاڑی پارک کرنے پر500 درہم جرمانہ ہوگا۔
رپورٹ کے مطابق دبئی ٹریفک پولیس نے شہریوں کو ماہ رمضان کے دوران مثبت طرز عمل اپنانے کی ہدایات کی ہیں۔ ٹریفک پولیس نے شہریوں کو ٹریفک کے نظام میں خلل نہ پیدا کرنے، پارکنگ کے داخلی راستے بند کرنے سے گریزکی ہدایت کی ہے۔
ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ رمضان کے دوران ٹریفک سلامتی کا جامع پلان تیار کیا گیا ہے، ٹریفک اہلکار اسمارٹ سسٹم کے ذریعے ٹریفک خلاف ورزیاں کرنے والوں کےحوالے سے قانونی کارروائی کریں گے۔
ٹریفک پولیس نے کہا کہ فرض نمازوں خصوصاً تراویح کے موقع پر مساجد کے اطراف ٹریفک رش زیادہ ہوتا ہے۔ نمازی فٹ پاتھ اور گاڑیوں کے آگے پیچھے بھی پارکنگ کردیتے ہیں جس سے پہلے سے پارک گاڑیوں کے مالکان کو نکلنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/ytQKPSY
No comments