چین کے اسپتال میں خوفناک آتشزدگی، 29 افراد جھلس کر ہلاک
بیجنگ : اسپتال میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں 29افراد جھلس کر ہلاک ہوگئے ، کئی مریضوں اور ڈاکٹروں نے کھڑیوں سے چھلانگیں لگاکر جان بچائی۔
تفصیلات کے مطابق چین کے دارالحکومت بیجنگ کے اسپتال میں خوفناک آتشزدگی کا واقعہ ہوا، جس کے نتیجے میں29 افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہو گئے۔
کئی مریضوں، ان کے رشتہ داروں اور ڈاکٹروں نے کھڑیوں سے چھلانگیں اور چادروں سے لٹک کر جان بچائی۔
آتشزدگی کے ذمہ داروں کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی گئی ہے ، چینی اخبار نے مزید بتایا کہ اسپتال سےاکہتر مریضوں کو دوسری جگہ منتقل کر دیا گیا ہے۔
سرکاری نشریاتی ادارے نے رپورٹ بتایا کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ آگ اسپتال کے داخلی مریضوں کے شعبہ کی اندرونی تزئین و آرائش اور تعمیر کے دوران پیدا ہونے والی چنگاریوں” کی وجہ سے لگی۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/4tLpkR7
No comments