ہندو پجاری کی مسلمانوں کے مقدس ترین مقام مکہ پر حملے کی ترغیب
بھارتی ہندو انتہا پسند پجاری مذہبی منافرت کے پرچار میں ہرزہ کی حد پار کردی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق بھارتی پجاری نرسنگھانند سرسوتی نامی ہندو انتہا پسند پجاری کی اسلام اور مقامات مقدسہ کی شان میں گستاخی اور حملہ آور ہونے کی ویڈیو سامنے آگئی۔
ہندو انتہا پسند پجاری ویڈیو میں ہندوتوا کے ماننے والوں کو مکہ مکرمہ پر حملے کی ترغیب دے رہا ہے۔
واضح رہے کہ تین اپریل کو انتہا پسند ہندوؤں نے ماہِ صیام کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے مسجدوں پر دھاوا بول دیا تھا اور ہر شے تہس نہس کر دی تھی۔
بھارت میں ہندو مذہبی تہوار کے دوران آٹھ ریاستوں میں مسلم کش فسادات پھوٹ پڑے تھے، انتہا پسند ہندوؤں نے مسجدوں پر دھاوا بول دیا تھا۔
مساجد کے باہر نازیبا گانوں پر رقص کر کے مسلمانوں کے جذبات کو بھڑکایا گیا تھا اور مسلمانوں کی دکانوں کو بھی آگ لگا دی گئی تھی۔
واضح رہے بھارت میں نریندر مودی کی سرپرستی میں ہندو تہواروں میں اب سینکڑوں لوگ تلواروں، بندوقوں اور بھالوں کے ساتھ اشتعال انگیز نعروں اور سانڈ سسٹم پر مذہبی موسیقی بجاتے ہوئے مسلم محلوں میں مارچ کرتے ہیں۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/8QdZhLp
No comments