قتل سے کچھ دن پہلے عتیق احمد کے بھائی اشرف نے میڈیا سے کیا کہا تھا، ویڈیو دیکھیں
نئی دہلی: بھارت میں گزشتہ روز ہندو انتہا پسندوں کے ہاتھوں پولیس کسٹڈی میں قتل کیے جانے والے اشرف احمد کی پرانی ویڈیو سامنے آئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق قتل ہونے والے ایک ماہ قبل عتیق احمد کے بھائی اشرف احمد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے اتر پردیش کے ایک سینئر پولیس آفیسر کے حوالے سے کہا تھا کہ وہ ہمیں کسی بہانے جیل سے نکالیں گے اور گولی مار کر ہلاک کر دیا جائے گا۔
On 28.03.2023, Ashraf Ahmed was told by the officer of Uttar Pradesh that he will get you out of jail on some pretext and will be shot dead. Today happened there on 15.04.2023,
अशरफ अहमद को UP के अपसर ने कहा था, तुम्हें किसी बहाने से जेल से निकलेंगे और गोली से मार देंगे, pic.twitter.com/9UHmgi9HLs
— Mohammad Sher Ali (@SpeakMdAli) April 16, 2023
اشرف احمد نے کہا تھا کہ مجھے خبر ملی ہے کہ دو ہفتے بعد جیل سے باہر لے جایا جائے گا اور ہمیں نمٹا دیا جائے گا، انہوں نے کہا تھا کہ میں پولیس افسر کا نام نہیں بتا سکتا۔
واضح رہے کہ جس طرح اشرف احمد نے کہا تھا ویسا ہی ہوا عتیق احمد اور ان کے بھائی اشرف کو ہفتے کی رات حملہ آوروں نے اس وقت گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا جب پولیس دونوں کو طبی معائنے کیلئے میڈیکل کالج لے جایا جارہا تھا۔
مزید پڑھیں : مسلمان سابق ایم ایل اے کا بھائی سمیت قتل، ویڈیو سامنے آگئی
اتر پردیش کے شہر پریاگ راج (الہٰ آباد) میں سابق رکن اسمبلی عتیق احمد اور ان کے بھائی اشرف احمد کو پولیس کی بھاری نفری اور میڈیا کے کیمروں کی موجودگی میں گولیاں مار کر قتل کردیا گیا۔
#WATCH | Uttar Pradesh: Moment when Mafia-turned-politician Atiq Ahmed and his brother Ashraf Ahmed were shot dead while interacting with media.
(Warning: Disturbing Visuals) pic.twitter.com/xCmf0kOfcQ
— ANI (@ANI) April 15, 2023
بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں بھائیوں کو پولیس کے سامنے صحافیوں سے گفتگو کے دوران نشانہ بنایا گیا، تینوں حملہ آوروں نے گرفتاری کے بعد جے شری رام کے نعرے لگائے۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/shG5Omy
No comments