جعلی ویزے پر امریکا جانے والے 21 بھارتی طلبہ کو ڈی پورٹ کر دیا
واشنگٹن : امریکا نے جعلی ویزوں پر آنے والے 21 بھارتی طلبہ کو ڈی پورٹ کر دیا اور 5 سال کے لیے امریکا داخلے پر پابندی بھی لگا دی۔
تفصیلات کے مطابق ہندوستانی طلبہ دنیا بھر میں بھارت کی سبکی کا باعث بن گئے ، امریکا نے کارروائی کرتے ہوئے 21 بھارتی طلبہ کو جعلی ویزوں کی وجہ سے ڈی پورٹ کر دیا۔
کارروائیاں اٹلانٹا، شکاگو اور سان فرانسسکو ائیرپورٹس پرکی گئیں ، ڈی پورٹ کیے گئے افراد میں سے زیادہ کا تعلق آندھراپردیش اور تلنگانہ سے ہے۔
امریکی امیگریشن حکام نے 21 بھارتی افراد پر 5 سال کے لیے امریکا داخلے پر پابندی بھی لگا دی، ذرائع نے بتایا کہ ڈی پورٹ کیے گئے افراد جعلی ویزوں اور یونیورسٹیوں کےایڈمیشن لیٹر کی آڑ میں امریکا میں داخل ہوناچاہتےتھے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ ڈی پورٹ کیےگئے افرادسےامیگریشن حکام کی طویل تفتیش ، موبائل فون اور واٹس ایپ ریکارڈ بھی جانچا گیا۔
بڑی تعداد میں جعلی ویزوں اور کاغذات کے پکڑے جانے پر بھارت کوعالمی سطح پر شدید سبکی کا سامنا ہے۔
سال 2018 میں امریکا نے 129 اور 2019 میں کینیڈا نے 150 بھارتی طلبہ کو جعلی ویزوں پر ڈی پورٹ کردیا تھا۔
سال 2019 میں امریکا نے 130 بھارتی شہریوں کو جعلی ویزے کی وجہ سے گرفتار اور سزا سنائی تھی ،ٹورنٹواسٹار کا کہنا تھا کہ 2022 اور 2023 میں کینیڈا نے 700 بھارتی طلبہ کو جعلی ایڈمیشن لیٹروں کی وجہ سے ڈی پورٹ کر دیا تھا۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/Bc9rhld
No comments