سانولی رنگت کے باعث بیوی نے شوہر کا جینا دوبھر کردیا!
شوہر کے سانولے رنگ کے باعث بیوی نے طعنے دے طعنے دے کر شوہر کا جینا دوبھر کردیا، بالآخر مذکورہ شخص نے تنگ آکر کورٹ کے ذریعے طلاق لے لی۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں آئے دن ہونے والی عجیب و غریب حرکتیں عالمی میڈیا کی توجہ حاصل کرتی رہتی ہیں، اب ایک خبر آئی ہے کہ پڑوسی ملک میں ایک شخص کی بیوی کواس کے گہری سانولی رنگس سے بڑا مسئلہ تھا اور وہ اسے بے جا طعنے دیتی تھی۔
عدالت نے شوہر کو سانولی رنگت پر تذلیل کا نشانہ بنانے کے سبب طلاق کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ یہ ظلم کے مترادف ہے جو طلاق کی مضبوط وجہ ہے۔
عدالت میں انکشاف ہوا کہ بیوی کو شوہر کے ساتھ رہنے میں دلچسپی نہیں تھی اور وہ کافی سالوں سے الگ زندی بسر کررہی تھی۔
2007 میں یہ جوڑا شادی کے بندھن میں بندھا جبکہ 2012 میں شوہر نے بیوی سے طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا، مذکورہ شخص کے مطابق بیوی گہری سانولی رنگت پر بے جا تذلیل کرتی ہے۔
بھارتی ریاست کرناٹک کی ہائی کورٹ نے رنگت کو نشانہ بنانے کے عمل کو شوہر کے جذبات مجروع کرنے کا ہتھیار قرار دیتے ہوئے شوہر کے حق میں فصلہ سنا دیا۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/yHmG027
No comments