مراکش میں شدید زلزلے سے تباہی، 296 افراد لقمہ اجل بن گئے
مراکش میں شدید نوعیت کے زلزلے کے باعث 296 افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ سینکڑوں افرا زخمی ہوگئے، کئی مکانات، مساجد اور کاروباری مراکز مٹی کا ڈھیر بن گئے۔
عالمی میڈیا کے مطابق امریکی جیولوجیکل سروے کے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مراکش کے جنوب مغربی علاقے میں آنے والے زلزلے کی شدت 6.8 ریکارڈ کی گئی ہے۔
زلزلے کا مرکز مراکش شہر سے 75 کلومیٹر دور اطلس کا پہاڑی سلسلہ تھا اور اس کی زیر زمین گہرائی 18.5 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔
مقامی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یونیسکو کی جانب سے عالمی ثقافتی ورثہ قرار دی گئی تاریخی عمارتیں بھی زلزلے سے محفوظ نہ رہ سکیں جبکہ شدید زلزلے کے باعث متعدد علاقے بجلی سے محروم ہوگئے ہیں۔
مراکشی حکام کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں کم از کم 296 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی جاچکی ہے، جبکہ 150 سے زائد افراد زخمی ہوئے جنہیں مختلف طبی امداد کی فراہمی کے لئے اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/S9jgLIF
No comments