بھارتی وزیر کے گھر سے نوجوان کی گولی لگی لاش برآمد
بھارت کی ریاست اتر پردیش میں مرکزی وزیر کوشل کشور کے گھر سے نوجوان کی لاش برآمد ہوئی جسے گولی مار کر موت کے گھاٹ اتارا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مقتول کی شناخت 30 سالہ وجے شریواستو کے نام سے ہوئی جس کے بھائی کی شکایت پر پولیس نے مرکزی وزیر کوشل کشور کے گھر پہنچ کر لاش برآمد کی۔
پولیس کو گھر سے لائسنس یافتہ اسلحہ ملا جو مرکزی وزیر کے بیٹے کے نام پر ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد معاملے کی تحقیقات شروع کر دیں تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔
مقتول کے بھائی نے بتایا کہ وجے شریواستو کو کوشل کشور کی رہائش گاہ کے اندر گولی مار کر قتل کیا گیا، میرا بھائی مرکزی وزیر کے بیٹے کا دوست تھا۔
پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ گھر کے اندر اور اطراف میں لگے سی سی ٹی وی کی فوٹیجز کا جائزہ لے رہے ہیں۔
کوشل کشور کا تعلق بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملزم کو گرفتار کر کے ضرور سزا دی جائے گی۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/t2Jq31F
No comments