نئی نویلی دلہن کو قتل کرنے والے سفاک شوہر کا عبرت ناک انجام
تلنگانہ: بھارت میں شوہر نے شک کے بنا پر اپنی بیوی پر چاقو سے حملہ کردیا جس کے بعد خود بھی ٹریفک حادثے کا شکار ہوگیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ بھارتی شہر تنلگانہ کے ضلع بنگاری گوڈہ میں پیش آیا، جہاں ارون نے اپنی چار ماہ کی دلہن کو قتل کرنے کے بعد پولیس اسٹیشن جارہا تھا کہ سڑک حادثے میں ہلاک ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق بنگاری گوڑہ سے تعلق رکھنے والے ارون کی شادی چار ماہ قبل نظام آباد ضلع کے بالکنڈہ سے تعلق رکھنے والی دیپا کے ساتھ ہوئی تھی۔
اور ارون اپنی بیوی کے کردار پر شک کرتا تھا جس کے باعث اکثر ان دونوں کے درمیان جھگڑے ہوا کرتے تھے تاہم جمعرات کی رات بھی میاں بیوی کے درمیان جھگڑا ہوا، ارون نے آج صبح دیپا کو چاقو سے حملہ کرتے ہوئے قتل کردیا ۔
مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ اپنی بیوی کو قتل کرنے کے بعد ارون خود کو پولیس کے حوالے ہونے کے لئے اپنی بائک پر اسٹیشن جا رہا تھا کہ اس کی بائیک کھڑی ہوئی گاڑی سے ٹکرا گئی۔
پولیس کے مطابق حادثے کے نتیجہ میں ارون شدید زخمی ہو گیا اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا، مقدمہ درج کر لیا ہے اور واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہے۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/hcZpdKi
No comments