’عمان: ٹیکسی ڈرائیوروں کیلئے خوشی کی خبر‘
عمان میں موجود ٹیکسی ڈرائیوروں کے لئے خوشی کی خبر سامنے آگئی، عمان کی وزارت ٹرانسپورٹ، مواصلات، اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (MTCIT) نے سلطنت کے تمام ہوائی اڈوں پر ٹیکسی سروسز کے انتظام کے لیے دو لائسنس دینے کا فیصلہ کرلیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کلاؤڈ ورلڈ ٹریڈنگ کی‘Otaxi’اور Ubar Smart Cities Company کی Oman Taxi سفر سے پہلے طے شدہ قیمتوں پر ٹرپس کی پیشکش کرسکیں گی۔
دونوں کمپنیاں روٹ ٹریکنگ اور مانیٹرنگ سسٹم پیش کریں گی جس سے صارف کی رازداری اور سلامتی کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔
وزارت کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ دو لائسنسوں کی منظوری اس وقت عمل میں آئی جب لینڈ ٹرانسپورٹ قانون کے ضوابط کی ضروریات اور دفعات کو پورا کیا گیا تاکہ سلطنت عمان میں عوامی نقل و حمل کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے لائسنس یافتہ کمپنیوں کے تحت کام کرنے کے لیے ہوائی اڈوں پر تمام ٹیکسی مالکان کو شامل کیا جاسکے۔
ہوائی اڈوں پر کام کرنے والے ٹیکسی ڈرائیوروں پر ایم ٹی سی آئی ٹی نے زور دیا کہ وہ اگلے ماہ اکتوبر کی پہلی تاریخ سے پہلے لائسنس یافتہ درخواستوں میں شمولیت اختیار کرلیں،نہیں تو بعد میں انہیں پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
یہ وزارت کی جانب سے ”Aberابر، ایپ”کے آغاز کے ساتھ موافق ہوگا، جو کہ ایک سمارٹ ایپلی کیشن ہے جس میں سلطنت عمان میں تمام لائسنس یافتہ ٹیکسی ایپلی کیشنز شامل ہیں۔
جو ٹیکسی سروسز کے صارفین کو اپنی مطلوبہ منزل کا انتخاب کرنے اور آسانی سے ایک ونڈو میں ایپلی کیشنز تک رسائی حاصل کرنے اور فوری یا پیشگی ریزرویشن کے نظام میں مدد کرتی ہے۔
ابر پروگرام کے تحت، وزارت جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ٹیکسی کے شعبے کو بہتر بنایا جارہا ہے۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/LwEeorO
No comments