یو اے ای کے خلاباز سلطان النیادی کی وطن واپسی، شاندار استقبال
ابوظبی : یو اے ای کے پہلے خلاباز سلطان النیادی 6 ماہ بعد گزشتہ روز سہ پہر متحدہ عرب امارات واپس پہنچ گئے۔
عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق طویل مدتی خلائی مشن پر تعینات ہونے والے پہلے عرب خلاباز اور خلائی چہل قدمی مکمل کرنے والے پہلے عرب خلاباز النیادی بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر چھ ماہ گزارنے کے بعد بالآخر متحدہ عرب امارات کی سرزمین پر واپس آ گئے۔
ابوظبی ایئرپورٹ پہنچنے پر متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد نے ان کا استقبال کیا۔
شاركت وأخي محمد بن راشد، شعب الإمارات في الاحتفاء بعودة ابننا رائد الفضاء سلطان النيادي. فرحة وطن يفخر بأبناء رفعوا اسمه إلى عنان السماء. سلطان نموذج مشرف وملهم لشباب الإمارات والعرب، ورمز لطموح وطن لا تحده حدود، وبإذن الله بأمثاله من شبابنا ستظل رايتنا عالية وإنجازاتنا متواصلة. pic.twitter.com/xcNUuMFxw1
— محمد بن زايد (@MohamedBinZayed) September 18, 2023
4ستمبر کو خلا سے واپس آنے کے بعد سلطان النیادی نے فلوریڈا اور ٹیکساس میں صحتیاب ہونے میں وقت گزارا، انہیں طبی جانچ، تشخیص اور مشن ڈی بریف سے گزرنا پڑا۔
اماراتی خلاباز نے ناسا کے خلاباز اسٹیفن بووین اور ووڈی ہوبرگ اور روسکوسموس کے خلاباز آندرے فیڈیئیف کے
ساتھ 2 مارچ کو فلوریڈا کے کینیڈی اسپیس سینٹر سے ناسا کے اسپیس ایکس کریو-6 میں اڑان بھری تھی۔
خلاباز سلطان النیادی نے گھر واپسی پر اپنے جوش و خروش کا اظہار کرنے کے لئے ایکس (سابقہ ٹویٹر) کا سہارا لیا اور کہا کہ زمین پر واپس آنے کے بعد، اب گھر واپس آنے کا وقت ہے، ہماری ملاقات کل ہے۔
امارات میں واپسی سے قبل سلطان النیادی نے ایکس پر اپنے فالوورز کے لیے ایک پیغام بھی شیئر کیا۔
منذ بداية التحضيرات التي استمرت 5 سنوات إلى العيش أكثر من 180 يومًا في الفضاء كانت هذه المهمة من أجمل التجارب التي مرت في حياتي..
بعد الرجوع إلى الأرض، حان الآن موعد العودة إلى الوطن.. موعدنا غدًا.. أشوفكم على خير في دار زايد pic.twitter.com/k2zhwPyZFb
— Sultan AlNeyadi (@Astro_Alneyadi) September 17, 2023
انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ مشن کی پانچ سالہ تیاریوں کے آغاز سے لے کر خلا میں 180 سے زائد دن گزارنے تک، یہ زندگی بھر کا تجربہ رہا ہے، زمین پر واپسی کے بعد، گھر آنے کا وقت آگیا ہے۔ میں آپ سب سے کل ہمارے پیارے متحدہ عرب امارات میں ملنے کا منتظر ہوں۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/CKHNk9T
No comments