’اہداف حاصل کر لیے‘ حماس اسرائیل سے بات چیت کیلیے تیار
حماس نے اسرائیل سے جنگ بندی پر بات چیت کے لیے رضامندی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’اہداف حاصل کر لیے ہیں‘۔
حماس کے ڈپٹی چیف موسیٰ ابو مرزوق نے الجزیرہ کو ایک فون انٹرویو میں بتایا کہ حماس اسرائیل کے ساتھ ممکنہ جنگ بندی پر بات چیت کے لیے تیار ہے۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ آیا یہ گروپ ممکنہ جنگ بندی پر بات کرنے کے لیے تیار ہے؟ تو ان کا کہنا تھا کہ "اس قسم کے کچھ” اور "تمام سیاسی مکالمے” کے لیے تیار ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ حماس نے اسرائیل سے ‘دسیوں’ دوہری شہریت کو پکڑا ہے، جن میں روسی اور چینی شہریت رکھنے والے بھی شامل ہیں۔
حماس کا کہنا ہے کہ غزہ پر اسرائیلی فضائی بمباری میں 4 اسرائیلی یرغمالی مارے گئے ہیں۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/enKcovD
No comments