گھر میں اکیلی موجود دو ننھی بہنوں کے قتل کا دلخراش واقعہ
گھر میں اکیلی موجود دو ننھی بہنوں کے قتل کا دلخراش واقعہ پیش آیا ہے، پولیس کے مطابق دنوں کو بیلچے کے وار سے قتل کیا گیا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ اتوار کی شام اتر پردیش کے ضلع ایٹاوہ میں پانچ اور سات سال کی دو بہنوں کو ان کے گھر کے اندر قتل کر دیا گیا۔ واقعہ کے وقت دنوں لڑکیوں کے علاوہ گھر میں کوئی موجود نہیں تھا۔
ان بچیوں کی شناخت شلپی اور روشنی کے نام سے ہوئی ہے، ان کے گلے کٹے ہوئے پائے گئے ہیں جنھیں مبینہ طور پر بیلچہ چلانے والے حملہ آور نے ہلاک کیا ہے۔
بچیوں کی ماں سشیلا نے پولیس کو بتایا کہ شام 5 بجے وہ اپنے خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ چارہ لینے گئی تھی۔ واپس آنے پر انھوں نے دروازہ کھلا دیکھا جبکہ لڑکیاں اندر مردہ حالت میں موجود تھیں۔
سشیلا نے اس واقعے میں کسی دشمنی کے امکان کی تردید کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا خاندان کھیتی باڑی کرکے اور مویشی پال کر اپنے روزگار کا بندوبست کرتا ہے۔
پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ کانپور زون کے انسپکٹر جنرل آف پولیس پرشانت کمار نے تصدیق کی کہ دونوں لڑکیوں کو بیلچے سے مارا گیا ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں اور تفتیش کار جلد از جلد کیس کی سچائی سامنے لانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/SVOdqub
No comments