’اسرائیل فوری طور پر فلسطینیوں کی نسل کشی بند کرے‘
ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ فوری طور پر فلسطینیوں کی نسل کشی بند کرے۔
اپنے ٹوئٹر بیان میں صدر اردوان نے کہا کہ اسرائیل غزہ پر اپنے حملے بند کرے اور اسرائیل کو فوری طور یر نسل کشی ختم کرنا ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے غزہ پر حملے فلسطینیوں کی نسل کشی کے مترادف ہے عالمی برادری اسرائیل پرجنگ بندی پر زور دے، مغربی طاقتیں اورمیڈیا اسرائیل کو جنگی جنون سے روکے۔
Gazze’ye yönelik saldırıların genişlemesi daha fazla acı, ölüm ve gözyaşından başka hiçbir şey getirmeyecektir.
Çocukları, kadınları, sivilleri katlederek; hastaneleri, okulları, camileri, kiliseleri bombalayarak güvenliğin sağlanamayacağı açıktır. Zulümle âbâd olunmaz.…
— Recep Tayyip Erdoğan (@RTErdogan) October 20, 2023
اس سے قبل طیب اردوان اسرائیل کی فلسطینیوں پر وحشیانہ بمباری میں ہزاروں افراد کی شہادت کو قتل عام قرار دیا تھا۔
اردوان کا کہنا تھا کہ جنگ کی بھی ایک اخلاقیات ہوتی ہے لوگوں کوبنیادی ضروریات سے روکنا جنگی جرم ہے شہری آبادی پر بمباری کرنا کہاں کی جنگ ہے عام شہریوں کا کیا قصور ہے شرمناک طریقےسےشہری آبادی کونشانہ بنانا جنگ نہیں ہوتی قتل عام ہوتاہے۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/IQLjnf6
No comments