شیروں کے نام کا معاملہ ہائیکورٹ جاپہنچا
بھارت میں شیروں کے نام پر تنازع سے بچنے کے لیے ہائیکورٹ نے نام تبدیل کرنے کی ہدایت کر دی۔
بھارتی ریاست مغربی بنگال کے چڑیا گھر میں شیر کے جوڑے کے ناموں کا معاملہ ہائیکورٹ پہنچ گیا۔ مدعی نے شیر اکبر اور شیرنی کا نام سیتا رکھنے کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کر دی۔
کلکتہ ہائیکورٹ نے درخواست پر سماعت کرتے ہوئے متعلقہ چڑیا گھر اور سرکاری حکام کو کسی بھی تنازع سے بچنے کی ہدایت کرتے ہوئے شیروں کا نام تبدیل کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
وشو ہندو پریشد کی جانب سے دائر درخواست میں شیروں کا نام تبدیل کرنے کی استدعا کی گئی تھی جس پر سماعت کرتے ہوئے عدالت نے سوالات اٹھائے کہ کیا کسی جانور کا نام دیوتا، افسانوی کردار، آزادی پسند یا نوبل انعام یافتہ کے نام پر رکھا جا سکتا ہے؟
عدالت نے کہا کہ اکبر اور سیتا کا نام رکھ کر تنازع کو ہوا دی گئی ہے لہذا کسی بھی تنازع سے بچنے کے لیے ناموں کو تبدیل کیا جائے۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/OerybTt
No comments