Breaking News

’روس جوہری جنگ کیلیے تیار‘: پیوٹن کی امریکا اور مغربی ممالک کو دھمکی

ماسکو: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا اور اس کے اتحادی مغربی ممالک کو دھمکی دی ہے کہ ہم جوہری جنگ کیلیے بالکل تیار ہیں۔

خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق ولادیمیر پیوٹن نے سرکاری میڈیا سے گفتگو میں واضح پیغام دیا کہ روس تکنیکی طور پر جوہری جنگ کیلیے تیار ہے اور اگر امریکا یوکرین میں اپنی فوج بھیجتا ہے تو اسے تنازع میں نمایاں اضافہ تصور کیا جائے گا۔

انہوں نے واضح کیا کہ موجودہ منظر نامے کو دیکھا جائے تو فی الحال ہمیں جوہری جنگ کی کوئی جلدی نہیں ہے اور نہ ہی یوکرین میں جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی ضرورت محسوس ہو رہی ہے، لیکن اگر فوجی تکنیکی نقطہ نظر سے دیکھیں تو ہم یقیناً تیار ہیں۔

پیوٹن نے کہا کہ امریکا سمجھ چکا ہے کہ اگر اس نے امریکی فوجیوں کو روسی سرزمین یا یوکرین میں تعینات کیا تو روس اس اقدام کو مداخلت سمجھے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا میں روسی-امریکی تعلقات اور اسٹریٹجک کے کافی ماہرین موجود ہیں لہٰذا میں نہیں سمجھتا کہ ہم جوہری تصادم کی طرف بڑھ رہی ہیں۔

دوسری جانب بائیڈن انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ اس کا یوکرین میں فوج بھیجنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/rVMit0f

No comments