Breaking News

حماس نے اسرائیل کی نئی تجویز پر کیا جواب دیا؟

حماس کے عہدیدار کا کہنا ہے کہ تحریک مزاحمت نے اسرائیل کی غزہ میں جنگ بندی کی تازہ ترین تجویز کو مسترد کر دیا ہے۔

سینئر عہدیدار علی براکا نے رائٹرز کو بتایا کہ حماس نے قاہرہ میں ہونے والے مذاکرات میں تجویز کردہ تازہ ترین اسرائیلی جنگ بندی کی تجویز کو مسترد کر دیا ہے۔

حماس کے ایک اہلکار نے قبل ازیں رائٹرز کو بتایا تھا کہ مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی تاہم یہ بات سامنے نہیں آسکی کہ اسرائیل نے حماس کے سامنے کیا تجویز رکھی تھی۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان سابق اسرائیلی وزیر اعظم یائر لاپڈ سے ملاقات کرنے والے ہیں تاہم اسرائیل کے ساتھ غزہ کے جنوبی شہر رفح پر حملے کے بارے میں نئی بات چیت کے لیے کوئی تاریخ طے نہیں کی گئی ہے۔

جنگ بندی کی بات چیت پر تبصرہ کرتے ہوئے وائٹ ہاؤس نے کہا کہ یہ حماس پر منحصر ہے کہ وہ کسی ممکنہ معاہدے پر پہنچ جائے۔

قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے صحافیوں کو بتایا کہ ہفتہ کے آخر میں حماس کو ایک تجویز پیش کی گئی تھی اور اب یہ حماس پر منحصر ہے کہ وہ اس پر عمل کرے۔

یہ تبصرے ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب حماس اور اسرائیلی حکام دونوں کے ساتھ مذاکرات کی پیشرفت کے بارے میں متضاد اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ کوئی معاہدہ قریب نہیں ہے۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/7FPySVI

No comments