نوجوان نے مسجد میں چاقو حملہ لائیو نشر کر دیا
ترکیہ میں نوجوان نے مسجد میں چاقو حملہ سوشل میڈیا پر براہ راست نشر کر دیا۔
اٹھارہ سال کے ملزم نے بلیٹ پروف جیکٹ، ہیلمٹ اور ماسک پہن رکھا تھا جس نے مسجد میں داخل ہو کر پانچ افراد کو چاقو مار کر زخمی کر دیا۔
چاقو حملے میں زخمی ہونے والوں میں دو کی حالت نازک ہے جن کی جان بچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ایک ویڈیو گیم کھیل رہا تھا جس کے زیرِاثر یہ حرکت کی۔
پولیس نے ایک نوجوان کو گرفتار کیا ہے جس نے پیر کے روز ملک کے شمال مغرب میں ایک مسجد میں کم از کم پانچ افراد کو چاقو سے وار کیا تھا۔
وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے منگل کے روز کہا کہ تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے تاہم انہوں نے ایسکیشیر شہر میں ہونے والے حملے کے پیچھے محرکات کی وضاحت نہیں کی۔
مقامی میڈیا نے قیاس کیا ہے کہ حملہ جسے نوجوان نے براہ راست نشر کیا وہ کسی ویڈیو گیم سے متاثر تھا۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/GkcaNHC
No comments