برطانیہ میں ماں بیٹی پر حملہ آور کو پاکستانی نژاد سیکیورٹی گارڈ نے پکڑ لیا
لندن: ماں بیٹی پر چاقو سے حملہ کرنے والے شخص کو پاکستانی نژاد سیکیورٹی گارڈ نے پکڑ لیا۔
برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق لندن کے علاقے لیسٹر اسکوائر میں 11 سالہ بچی کو ملزم نے چاقو کے وار کرکے شدید زخمی کردیا۔
لندن پولیس کا کہنا ہے کہ چاقو کے وار سے بچی کی والدہ بھی زخمی ہوئیں تاہم دونوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔
بچی پر حملہ کرنے والے 32 سالہ شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے، حملہ آور شخص کو پاکستانی نژاد سیکیورٹی گارڈ نے پکڑا۔ پاکستانی نژاد سیکیورٹی گارڈ عبداللہ سینٹرل لندن میں دکان پر مامور تھا۔
رپورٹ کے مطابق بچی پر حملہ سینٹرل لندن کے مصروف علاقے میں کیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے تحقیقات جاری ہیں، فی الحال یہ نہیں کہا جاسکتا ہے کہ اس حملے کا تعلق حالیہ فسادات سے ہے۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/5Q0ErGk
No comments