تیز رفتار گاڑی نے نوجوان کو روند ڈالا، ویڈیو نے دل دہلا دیے
بھارت میں تیز رفتار گاڑی نے راہ چلتے نوجوان کو روند ڈالا جس کی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست مہاراشٹر کے ضلع کولہا پور میں مصروف شاہراہ پر تیز رفتار گاڑی کا ڈرائیور نوجوان کو روندتے ہوئے فرار ہوگیا۔
واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر شیئر کی گئی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سڑک کے کنارے پر نوجوان چل رہا ہے اسی دوران پیچھے سے تیز رفتار گاڑی کا ڈرائیور اسے روندتا ہوا فرار ہوجاتا ہے۔
متاثرہ شخص کی شناخت 24 سالہ روہت سکھرام کے نام سے کی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق واقعہ 28 اگست کو اس وقت پیش آیا جبکہ روہت کام سے گھر واپس جارہا تھا، متاثرہ شخص کی ٹانگوں اور سر پر شدید چوٹیں آئی ہیں جبکہ اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ڈرائیور کی شناخت کے لیے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد لی جارہی ہے۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/h9FUMfq
No comments