Breaking News

ٹرمپ نے ٹک ٹاک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیئے

واشنگٹن(26 ستمبر 2025): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹک ٹاک سے متعلق ایگزیکٹیو آرڈر پر دستخط کردیے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کو ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے، اس معاہدے کی مالیت 14ارب ڈالر ہوگی، اس موقع پر صدر ٹرمپ  نے کہا کہ امریکی سرمایہ کار ٹک ٹاک کی ملکیت سنبھال رہے ہیں۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ چینی صدر شی جن پنگ نے منظوری کے معاملے میں شاندار کردار ادا کیا، امریکی نائب صدر کا کہنا تھا کہ ٹک ٹاک کو اب پروپیگنڈے کے لیے استعمال نہیں کیا جاسکتا،  ٹاک ٹاک کو امریکیوں کے لیے محفوظ کردیا گیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کا کہنا تھا کہ میں نے چینی صدر کو ٹک ٹاک سے متعلق اقدامات کا بتایا، چینی صدر  نے ہمارے ٹک ٹاک سے متعلق اقدامات سے اختلاف نہیں کیا، میں چینی صدر کی بہت عزت کرتا ہوں۔

جس کے بعد نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ اس کاروبار کی مالیت 14 ارب ڈالر ہے۔یہ اقدام ایک نئے امریکی ملکیت کے ڈھانچے کے تحت ٹک ٹاک کو امریکا میں کام جاری رکھنے کی اجازت دیتا ہے۔

ٹرمپ کے آرڈر میں کہا گیا ہے کہ الگورتھم کو نئی امریکی کمپنی کے سیکیورٹی پارٹنرز کے ذریعہ دوبارہ تربیت دی جائے گی اور اس کی نگرانی کی جائے گی، الگورتھم کا آپریشن نئے جوائنٹ وینچر کے کنٹرول میں ہوگا۔

دوسری جانب واشنگٹن میں چینی سفارتخانے نے ٹرمپ کے اقدام پر فوری طور پر تبصرہ کرنے کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔ ٹک ٹاک نے بھی ٹرمپ کے اقدام پر فوری تبصرہ نہیں کیا۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/rY3jzbR

No comments