اٹلی نے فلسطینی ریاست کیلیے شرائط رکھ دیں
اٹلی نے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کیلئے شرائط رکھ دیں۔
اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی نے شرائط عائد کی ہیں کہ فلسطین کو اس وقت تسلیم کریں گے جب تمام اسرائیلی قیدی رہا ہوں اور فلسطینی حکومت میں حماس کا کوئی کردار نہیں ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی دباؤ اسرائیل نہیں بلکہ حماس پر ہونا چاہیے کیونکہ حماس نے جنگ شروع کی اور قیدی نہ چھوڑ کر خاتمے میں رکاوٹ ڈال رہی ہے۔
فرانس نے فلسطین کو باقاعدہ بطور ریاست باقاعدہ تسلیم کرلیا، ایفل ٹاور پر فلسطین اور اسرائیلی کے پرچم لہرا دیے گئے۔
فرانسیسی صدر میکرون نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا باضابطہ اعلان کیا۔ اس سے قبل برطانیہ، آسٹریلیا کینیڈا اور پرتگال بھی باضابطہ طور پر فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کرچکے ہیں۔
برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو پیغام میں فلسطین کو تسلیم کرنے کا باضابطہ اعلان کیا تھا۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/5BLYjSG
No comments