Breaking News

سوڈان : فورسزپر 2 ہزار سے زائد شہریوں کے قتل کا الزام ، خبر ایجنسی

خرطوم : سوڈان کے مغربی دارفور علاقے کے شہر الفاشر میں نیم فوجی تنظیم ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف) کے قبضے کے بعد نسلی بنیادوں پر بڑے پیمانے پر قتل عام اور دیگر سنگین مظالم کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ 

خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فوج کے اتحادی گروپوں نے آر ایس ایف پر سوڈان کے شہر الفاشر میں شہریوں کے اجتماعی قتل کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریپڈ سپورٹ فورسز نے 2 ہزار سے زائد شہریوں کا قتل عام کردیا، مقتولین میں زیادہ تر خواتین، بچے اور بزرگ شامل ہیں۔

26اور 27 اکتوبر کو الفاشر میں بڑے پیمانے پر قتل عام کیا گیا، الفاشر18ماہ طویل محاصرے کے بعد ریپڈ سپورٹ فورسز کے قبضے میں آیا۔

ڈارفور کے تمام صوبائی دارالحکومتوں پر اب آر ایس ایف کا کنٹرول قائم ہوگیا ہے، سیٹلائٹ شواہد کے مطابق غیرعرب کیخلاف منظم کارروائیاں جاری ہیں۔

تحقیقی ادارے کا الزام ہے کہ فور، زغاوہ اور برتی نسلوں کو زبردستی بےدخل کیا جارہا ہے، دوسری جانب اقوام متحدہ انسانی حقوق سربراہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ الفاشر میں نسلی بنیادوں پرمظالم بڑھ رہے ہیں۔

خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مقامی کارکنوں کا کہنا ہے الفاشر کےشہری بدترین تشدد اور نسلی تطہیر کا شکار ہیں، آر ایس ایف پر پہلے بھی مغربی ڈارفور کے شہرالجنینہ میں15ہزار شہریوں کو قتل کرچکی ہے۔

خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اپریل 2023 سے آر ایس ایف اور فوج کے درمیان اقتدار کی کشمکش ایک خونی خانہ جنگی میں بدل چکی ہے، جس میں اب تک ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد ہلاک اور ایک کروڑ چالیس لاکھ سے زیادہ بے گھر ہو چکے ہیں۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/J8Fez2j

No comments