Breaking News

27 سال قبل لاپتہ لڑکی کے اغوا کار اسی کے والدین نکلے، لیکن کیوں؟‌ خوفناک انکشاف

پولینڈ میں اغواء کی لرزہ خیز واردت کا انکشاف ہوا ہے جس میں والدین ہی اپنی لاپتہ بیٹی کے اغوا کار پائے گئے، لڑکی کو 27 سال سے لاپتہ قرار دیا جارہا تھا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق والدین نے 15 سالہ بیٹی کو 27 سال تک گھر ایک کمرے میں قید رکھا بازیاب ہونے والی خاتون انتہائی لاغر، بیماریوں میں مبتلا اور نیم مردہ حالت میں ملی۔

مذکورہ خاتون کی شناخت میریلا کے نام سے ہوئی ہے، اسے 27سال قبل 15 سال کی عمر میں قید کیا گیا تھا جواب 42 سال کی ہوچکی ہے۔

woman

علاقہ پولیس کے مطابق گزشتہ ماہ اس کے پڑوسیوں نے رات گئے گھر میں شور شرابے کی اطلاع دی۔ جس کے بعد پولیس نے کارروئی کی تو ایک لاپتہ لڑکی کو بازیاب کیا جسے اسی کے والدین نے قید کیا ہوا تھا۔

پولیس کی جاری کی گئی تصاویر میں 42 سالہ میریلا کو ایک چھوٹے سے بستر پر لیٹا دیکھا جا سکتا ہے، جس کے اردگرد بچوں کے کھلونے اور پھول میز رکھے ہوئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر میریلا اور اس کی ماں نے دعویٰ کیا کہ گھر میں ایسا کوئی مسئلہ نہیں لیکن میریلا کی جسمانی حالت دیکھ کر افسران کو تشویش لاحق ہوئی۔

 42-year-old woman

وہ جھکی ہوئی کمر، سوجی ہوئی ٹانگوں اور انتہائی کمزور جسم کے ساتھ ایک بوڑھی عورت جیسی دکھائی دے رہی تھی لہٰذا اسے فوری طور پر مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کی جانب سے تاحال میریلا کے والدین کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا ہے، تاہم پولیس نے معاملے کو ممکنہ تشدد اور قید کے مقدمے کے طور پر تفتیش میں شامل کرلیا ہے۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/TMZc5qb

No comments