Breaking News

اسرائیل غزہ میں دوبارہ کارروائی کرسکتا ہے، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ حماس جنگ بندی برقرار رکھنے میں ناکام رہی تو اسرائیل غزہ میں دوبارہ کارروائی کرسکتا ہے۔

امریکی چینل سی این این سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر حماس جنگ بندی معاہدے کی شرائط پر عمل کرنے میں ناکام رہی تو وہ اسرائیل کو غزہ میں دوبارہ فوجی کارروائی کی اجازت دے سکتے ہیں۔

اسرائیل چاہے تو حماس کو دوبارہ سخت جواب دے سکتا ہے، فیصلہ حماس کی جانب سے معاہدے پرعمل درآمد پرمنحصر ہے۔

ٹرمپ نے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو کچھ حماس کے ساتھ ہو رہا ہے، وہ بہت جلد ٹھیک کر دیا جائے گا۔

قبل ازیں وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو میں امریکی صدر نے کہا کہ حماس کو سمجھ لینا چاہیے کہ ہم کوئی کھیل نہیں کھیل رہے، ہتھیاروں کا معاملہ محدود وقت میں حل ہوجانا چاہیے۔

ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ حماس نے خود امریکی نمائندوں کو بتایا تھا کہ وہ امن معاہدے کے نفاذ کے بعد ہتھیار ڈالنے پر رضامند ہیں لیکن اگر حماس نے ایسا نہ کیا تو ہم انہیں طاقت کے ذریعے خود ہتھیاروں سے محروم کردیں گے۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/xu0Lajp

No comments