Breaking News

گھر میں قیامت ٹوٹ پڑی، 9 سالہ بچی ہلاک، ماں گرفتار، معمہ حل کیوں نہ ہوسکا

آکسفورڈ شائر: برطانیہ میں ہونے والے ایک لرزہ خیز سانحہ میں 9 سالہ بچی ہلاک دو زخمی جبکہ ایک جاتون  کو   تشویشناک حالت میں حراست میں لے کر اسپتال منتقل کیا گیا۔

آکسفورڈ شائر (برطانیہ) کے گاؤں اِزلِپ کی خاموش فضا اُس وقت لرز اٹھی جب ایک گھر سے تین بچوں پر حملے کی خبر نے پورے علاقے کو ہلا کر رکھ دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اس دل دہلا دینے والے واقعے میں 9 سالہ بچی موقع پر ہی ہلاک ہوگئی، جبکہ دو دیگر بچے ایک لڑکا اور ایک لڑکی شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیے گئے۔

پولیس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ منگل 21 اکتوبر کی صبح 11 بج کر 15 منٹ پر مڈل اسٹریٹ کے ایک مکان میں پیش آیا۔

اس حوالے سے تفتیشی حکام نے میڈیا کو بتایا کہ جائے وقوعہ سے ایک 49 سالہ خاتون کو حراست میں لیا گیا ہے تاہم اس کی زندگی بچانے کے لیے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جہاں وہ پولیس کی نگرانی میں زیرِ علاج ہے۔

پولیس کے مطابق اس کیس میں فی الحال کسی اور شخص کو تلاش نہیں کیا جا رہا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ معاملہ گھر کے اندرونی تنازعہ کا نتیجہ ہوسکتا ہے۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/3nMkpgI

No comments