ٹرمپ کا کینیڈین وزیراعظم سے ملاقات سے انکار، 10فیصد اضافی ٹیرف لگانے کا اعلان
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپیک سمٹ میں کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی سے ملاقات سے انکار کردیا، مزید 10 فیصد اضافی ٹیرف لگانے کا اعلان کردیا۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے اعلان کیا کہ کینیڈا کے وزیراعظم سے ملاقات کچھ عرصے کیلئے مؤخرکردی ہے، کینیڈین حکام کیساتھ ملاقات نہیں کروں گا، کینیڈا سے نمٹنا سب سے مشکل رہا، کینیڈا اور اس کے عوام سے محبت ہے لیکن بطور ملک ان سے نمٹنا مشکل ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈین اشیا پر مزید 10 فیصد اضافی ٹیرف لگانے کا اعلان کردیا ہے، کینیڈا کی جانب سے جعلی اینٹی ٹیرف اشتہاری مہم کے بعد مذاکرات ممکن نہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کینیڈا کے ساتھ تمام تجارتی مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کرچکے ہیں تاہم اس پر ردعمل دیتے ہوئے کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی کا کہنا ہے کہ امریکا جب بھی تیار ہو اہم مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔
کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی نے کہا کہ امریکا کےساتھ تجارتی تعلقات بہتر بنانے کیلئے بات چیت ضروری ہے، امریکی صدر ٹرمپ سے کوئی براہ راست رابطہ نہیں ہوا۔
بدھ کو جنوبی کوریا میں کینیڈین وزیراعظم کارنی چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کرینگے، ملاقات میں چین اور کینیڈا کے درمیان تجارتی تعلقات اور عالمی نظام کے امور پر بات ہوگی۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/9R0QYiy
No comments