میگھن مارکل نے لڑکیوں کے عالمی دن پر اپنی شہزادی کی تصویر جاری کردی
میگھن مارکل نے لڑکیوں کے عالمی دن کے موقع پر سسیکس کے باغ سے اپنی ننھی شہزادی للیبٹ کی دوڑتی ہوئی دلکش ویڈیو فوٹیج شیئر کردی۔
شہزادہ ہیری اور ان کی سابق اداکارہ اہلیہ میگھن مارکل کی بیٹی للبیٹ کو شاذ و نادر ہی دیکھا گیا ہے اب ان کی والدہ نے لڑکیوں کے عالمی دن پر ان کی ایک پیاری سی ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جس میں وہ دوڑتی نظر آرہی ہیں۔

ڈچس آف سسیکس نے گزشتہ دن انسٹاگرام پر اپنی چار سالہ بیٹی کی باغ میں دوڑتی ہوئی مختصر ویڈیو پوسٹ کی جس میں بچی کا چہرہ نظر نہیں آرہا۔

میگھن نے جو تصاویر شیر کی ہیں ان میں سے ایک میں انھیں اور بیٹی للبیٹ کو ایک تالاب کی طرف دیکھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ان کی پیٹھ کیمرے کی طرف ہے۔
دو بچوں کی ماں 44 سالہ میگھن نے جو فوٹیج شیئر کی ہے وہ صرف چند سیکنڈز کی ہے لیکن یہ ایک لوپ پر چلتی ہے، اس فوٹیج میں للبیٹ کو صرف پیچھے سے دیکھا جا سکتا ہے۔

میگھن نے پوسٹ میں کہا کہ "تمام لڑکیوں کے لیے، یہ دنیا آپ کی ہے، اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر ممکن کوشش کریں، اپنی آواز کا استعمال کریں، ایک دوسرے کا ساتھ دیں۔
خیال رہے کہ ڈچس آف سسیکس میگ شاذ و نادر ہی اپنے بچوں کی تصاویر یا ویڈیوز شیئر کرتی ہے اور کبھی ان کے چہروں کو سوشل میڈیا پر واضح طور پر نہیں دکھاتیں۔

پرنس ہیری اور میگھن مارکل کی راہیں جدا؟ برطانوی شہزادے نے لب کشائی کر دی
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/1eHBwDq
No comments