Breaking News

سویڈن کا یوکرین کو جدید لڑاکا طیارے دینے کا فیصلہ

سویڈن نے یوکرین کو جدید لڑاکا طیارے دینے کا فیصلہ کیا ہے، یورپی ملک بڑی تعداد میں یوکرین کو جدید گریپن لڑاکا طیارے فراہم کریگا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سویڈن نے یوکرین کو 150 جدید گریپن لڑاکا طیارے دینے کے معاہدے پر دستخط کردیے ہیں، سویڈن کے وزیراعظم اور یوکرینی صدر کی ملاقات کے بعد اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔

عرب میڈیا نے بتایا کہ معاہدے کے تحت یوکرین کو 100 سے 150 نئے گریپن ای لڑاکا طیارے دیے جائیں گے، دونوں رہنماؤں نے سویڈش کمپنی ’’ساب‘‘ کے پلانٹ کا بھی دورہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: روس نے یوکرین سے امن معاہدے کی امید ختم کر دی

ساب کمپنی گریپن جے اے ایس 39 فائٹر، گلوبل آئی ایئر کرافٹ اور میزائل تیار کرتی ہے، گریپن طیارہ اپنی مضبوطی اور کم لاگت کی وجہ سے ایف 35 کا متبادل سمجھا جاتا ہے۔

عرب میڈیا نے مزید بتایا کہ یوکرینی پائلٹس پہلے ہی سویڈن میں گریپن فائٹرز کی تربیت حاصل کرچکے ہیں۔

ناروے نے بھی یوکرین کو مزید 1.5 ارب نارویجن کراؤن دینے کا اعلان کردیا ہے، رقم یوکرین کی بجلی اور توانائی کی ضروریات پوری کرنے کےلیے استعمال ہوگی۔

روس نے یوکرین کے بجلی اور گیس نیٹ ورک کو مفلوج کرنا شروع کردیا



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/qBxj9ae

No comments