Breaking News

ٹرمپ کا دورہِ چین سے متعلق بڑا اعلان

ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ اگلے سال کے اوائل میں چین کا دورہ کریں گے۔

ٹرمپ نے پیر کے روز وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ وہ بیجنگ سے دعوت نامہ موصول ہونے کے بعد اگلے سال کے شروع میں چین کا دورہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے چین جانے کے لئے مدعو کیا گیا ہے  اور میں اگلے سال کے اوائل میں یہ کام کروں گا۔

امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ انہیں توقع ہے کہ چین کے ساتھ حالیہ ٹیرف معاملے کے باوجود وہ جنوبی کوریا میں صدر شی جن پنگ کے ساتھ رواں مہینے کے آخری میں "منصفانہ” تجارتی معاہدے پر مہر لگائیں گے۔

انہوں نے چینی ہم منصب کے ساتھ اپنے تعلقات پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ ہم چین کے ساتھ بالکل ٹھیک رہیں گے۔

ٹرمپ اس سوال کا جواب دینے سے انکار کردیا کہ آیا وہ شی جن پنگ کے ساتھ معاہدے کے ایک حصے کے طور پر تائیوان کے لئے امریکی حمایت کی قربانی دیں گے؟



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/P0XmdNg

No comments