Breaking News

آئی فون 17 نے ایپل کو کہاں سے کہاں پہنچا دیا، مارکیٹ ویلیو میں حیران کن اضافہ

آئی فون بنانے والی معروف امریکی کمپنی ایپل نے مائیکرو سافٹ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، آئی فون 17 کی فروخت نے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی فون 17 کے جدید ورژن کی ریکارڈ توڑ فروخت کے بعد ایپل نے امریکا اور چین میں شاندار کامیابی حاصل کرلی ہے۔

آئی فون 17 کی نئی ایپ اے اے پی ایل ڈاٹ او کے باعث فون کی مانگ میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے باعث کمپنی کی مارکیٹ ویلیو چار کھرب ڈالر کے قریب پہنچ گئی۔

آئی فون 17نے ابتدائی دس دن کی فروخت میں گزشتہ ماڈیول کے مقابلے میں 14فیصد زائد کا ریکارڈ بنایا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایپل نے گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں زبردست اضافہ کے بعد مائیکرو سافٹ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کی دوسری سب سے قیمتی کمپنی کا درجہ حاصل کر لیا۔

یہ اضافہ آئی فون 17 کی بڑھتی ہوئی مانگ کے باعث ممکن ہوا، جس نے کمپنی کی مارکیٹ ویلیو کو پہلی بار 4 ٹریلین ڈالر کے قریب پہنچا دیا۔

ایپل کے حصص پیر کو 3.9 فیصد اضافے کے ساتھ 262.24 ڈالر پر بند ہوئے تھے جو اب تک کی سب سے بلند ترین سطح ہے۔

یہ تیزی اس وقت دیکھنے میں آئی جب کاؤنٹر پوائنٹ ریسرچ کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ آئی فون 17کی فروخت نے آئی فون 16 کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

چین اور امریکا میں آئی فون 17 متعارف کیے جانے کے ابتدائی 10 دنوں میں اس کی فروخت 14فیصد زیادہ رہی۔

رپورٹ کے مطابق صرف امریکا اور چین میں آئی فون 17 کے بیس ماڈل کی فروخت ایپل کی مجموعی نئی فروخت کا 22 فیصد ہے، جو آئی فون 16 کی ابتدائی 10 روزہ فروخت کے مقابلے میں 31 فیصد زیادہ ہے۔ یاد رہے کہ ایپل کے حصص صرف گزشتہ ایک ہفتے میں 5.9 فیصد تک بڑھ چکے ہیں۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/2aFVyfY

No comments