شاہ چارلس نے اپنے بھائی شہزادہ اینڈریو سے ’پرنس‘ کا لقب بھی واپس لے لیا
(31 اکتوبر 2025): برطانیہ کے بادشاہ چارلس نے اپنے بھائی شہزادہ اینڈریو سے ‘پرنس’ کا لقب واپس لیتے ہوئے انہیں شاہی رہائش گاہ خالی کرنے کا حکم دیدیا۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق کے مطابق شہزادہ اینڈریو اب اینڈریو ماؤنٹ بیٹن کہلائیں گے، سنگین الزامات لگنے کے بعد برطانوی بادشاہ چارلس نے اپنے چھوٹے بھائی شہزادہ اینڈریو سے ’پرنس‘ کا لقب واپس لے لیا۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق برطانیہ کے فرمانروا شاہ چارلس اپنے چھوٹے بھائی شہزادہ اینڈریو سے تمام تر شاہی مراعات جن میں القابات، اعزازات اور سرکاری رہائش گاہ شامل ہیں باقاعدہ طور پر آج ضبط کرلینگے۔
شہزادہ اینڈریو جنسی الزامات کے بعد رواں ماہ کے آغاز میں ڈیوک آف یارک سمیت دیگر شاہی القابات سے دستبردار ہوگئے تھے، شہزادہ اینڈریو کی جانب سے ان الزامات کو مسترد کیا گیا ہے۔
پرنس اینڈریو جنسی الزامات کے بعد رواں ماہ کے آغاز میں ڈیوک آف یارک سمیت دیگر شاہی القابات سے دستبردار ہوگئے تھے۔ پرنس اینڈریو نے بیان میں کہا تھا کہ وہ اب بھی پرنس کے طور پر جانے جائیں گے لیکن وہ آئندہ اپنے شاہی خطابات استعمال نہیں کریں گے۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/lpcmy9t
No comments