Breaking News

مغربی افریقی ملک میں فوج نے اقتدار پر قبضہ کرلیا

مغربی افریقی ملک گنی بساؤ میں فوج نے اقتدار پر قبضہ کرلیا۔

گنی بساؤ کی فوج نے اعلان کیا کہ ملک کا مکمل کنٹرول سنبھال لیا ہے، فوج نے سرحدی، فضائی حدود بند کرکے کرفیو بھی نافذ کردیا ہے۔

گنی بساؤ کے صدر عمرو ایمبالو کو متنازع انتخابات کے بعد گرفتار کرلیا گیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق دارالحکومت بساؤ سے چلنے والے ریاستی ٹیلی ویژن پر فوجی افسران نے صدر کو عہدے برطرف کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ تمام ریاستی ادارے اگلے حکم تک معطل رہیں گے۔

گنی بساؤ فوج کا کہنا ہے کہ سرحدیں اور فضائی حدود بند کر دی گئی ہیں، ملک میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے، آئینی نظام کی بحالی تک انتخابی عمل تاحکم ثانی معطل رہے گا۔

فوجی افسران نے ایک اعلیٰ فوجی کمان تشکیل دی ہے جو ملک کا نظم و نسق سنبھالے گی۔

رپورٹس کے مطابق فوجی بغاوت کے اعلان سے قبل الیکشن کمیشن، صدارتی محل اور وزارت داخلہ کے قریب فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں اور یہ سلسلہ تقریباً ایک گھنٹہ جاری رہی تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/PjocFaY

No comments