Breaking News

امریکی صدر ٹرمپ کا بائیڈن دور کے آٹو پین آرڈر ختم کرنے کا اعلان

واشنگٹن(28 نومبر 2025): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق صدر بائیڈن دور کے آٹو پین آرڈر کو ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پوسٹ میں کہا کہ آٹو پین کے ذریعے دستخط شدہ آرڈر منسوخ  کرنے کا اعلان کررہا ہوں، بائیڈن دور میں 92 فیصد دستاویزات پر دستخط آٹو پین کے ذریعے کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جوبائیڈن کو آٹو پین کا علم نہیں، سب غیر قانونی طور پر کیا گیا ہے، اگر بائیڈن کہتے ہیں ان کی مرضی سے ہوا تو جھوٹی گواہی پر کارروائی کی جائیگی، بائیڈن دور میں اوول آفس پر بائیں بازو کے شدت پسندوں کا قبضہ تھا۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ بائیڈن دور میں مشین کے ذریعے صدارتی دستخط کیے جاتے رہے ہیں، صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کی دیوار پر بائیڈن کی جگہ آٹو پین کی تصویر لگا رکھی ہے۔

دوسری جانب امریکا کے سابق صدر جوبائیڈن نے ٹرمپ نے اعلان پر ردعمل میں کہا کہ تمام فیصلے میری مرضی سے ہوئے ہیں، ریپبلکنز جھوٹے ہیں۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/G13yeTR

No comments