Breaking News

ٹیکساس میں بم حملے کی دھمکی دینے والا افغان نژاد شخص گرفتار

ٹیکساس کے شہر فورٹ ورتھ میں بم دھماکے کی مبینہ منصوبہ بندی کے الزام میں ایک افغان نژاد شخص کو اس ہفتے حراست میں لے لیا گیا۔

محکمۂ ہوم لینڈ سیکیورٹی (DHS) کے مطابق گرفتار شخص نے ٹک ٹاک پر اپنی ایک ویڈیو میں اشارہ دیا تھا کہ وہ ایک بم تیار کر رہا ہے جس کا ہدف فورٹ ورتھ کا علاقہ ہو سکتا ہے، عدالتی دستاویزات کے مطابق ملزم محمد داؤد الکوزئی کے خلاف ریاستی سطح پر دہشت گردانہ دھمکی دینے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ڈی ایچ ایس کا کہنا ہے کہ الکوزئی 2021 میں امریکی فوج کے افغانستان سے انخلا کے بعد بائیڈن انتظامیہ کے تحت شروع کیے گئے ’آپریشن ایلیز ویلکم‘ کے ذریعے امریکا آیا تھا، جس کا مقصد افغان شہریوں کی دوبارہ آبادکاری تھا۔

مزید پڑھیں: امریکی فوجیوں کو گولی مارنے والا افغان شہری نکلا

اسی پروگرام کے تحت امریکا پہنچنے والا ایک اور افغان شہری، رحمن اللہ لکنوال، اس ہفتے واشنگٹن ڈی سی میں دو نیشنل گارڈ اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعے میں مبینہ طور پر ملوث ہے۔

الکوزئی کو منگل کے روز ٹیکساس ڈیپارٹمنٹ آف پبلک سیفٹی اور ایف بی آئی کی جوائنٹ ٹیررازم ٹاسک فورس نے ایک مشترکہ کارروائی کے دوران گرفتار کیا۔

ریکارڈ کے مطابق 7 ستمبر 2022 کو بم دھماکے کی مبینہ منصوبہ بندی الکوزئی کو امریکا میں بطور مستقل قانونی رہائشی داخلہ دیا گیا تھا۔

امریکا نے افغان شہریوں کو ویزوں کا اجرا روک دیا



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/vQ8lwyA

No comments