Breaking News

نیتن یاہو نے اسرائیلی صدر سے معافی کی درخواست کردی

(یکم دسمبر 2025): اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے اسرائیل کے صدر اساق ہرزوگ سے انہیں کرپشن مقدمات میں معافی دینے کی درخواست کردی۔

اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامن نیتن یاہو نے موقف اختیار کیا کہ فوجداری کارروائیاں ان کی حکومت کرنے کی صلاحیت میں رکاوٹ بن رہی ہیں اور معافی اسرائیل کے مفاد میں ہوگی۔

اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامن نیتن یاہو نے کہا کہ جو کوئی ملک کے لیے اچھا چاہتا ہے وہ اس اقدام کی حمایت کرے گا، معافی کی درخواست کرتے ہوئے نیتن یاہو نے مؤقف اپنایا ہے کہ فوجداری سماعت کی وجہ سے ملک میں تقسیم ہوگئی ہے۔

نیتن یاہو نے کہا کہ قومی اتفاق رائے کے لیے کیس کا خاتمہ ضروری ہے، کیس کی فوجداری ٹرائل کی وجہ سے ان کی انتظامی صلاحیت متاثر ہو رہی ہے اور اس کیس میں معافی اسرائیل کے لیے اچھی ثابت ہوگی۔

اس سے قبل امریکی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اسرائیلی صدر سے وزیراعظم کو معافی دینے کی درخواست کی تھی۔

دوسری جانب اپوزیشن لیڈر یایر لیپڈ نے کہا کہ بغیر جرم تسلیم کیے نتین یاہو کو معافی نہیں ملنی چاہیے اور اگر معافی دی جائے تو انہیں سیاسی زندگی ترک کرنا ہوگی۔

اسرائیلی صدر کی رہائش گاہ کے باہر بڑی تعداد میں اسرائیلی شہریوں نے احتجاج کیا، معافی نہ دینے اور نیتن یاہو سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/tmRcNlp

No comments