حزب اللہ نے اپنے کمانڈر طبطبائی کی شہادت کی تصدیق کر دی
بیروت (24 نومبر 2025): حزب اللہ نے اپنے کمانڈر علی طبطبائی کی شہادت کی تصدیق کر دی۔
لبنان کے دارالحکومت بیروت میں اسرائیلی فوج کے حملے میں حزب اللہ کے چیف آف اسٹاف علی طبطبائی شہید ہو گئے، حزب اللہ نے تصدیق کر دی۔
اسرائیلی فوج کی غزہ کے ساتھ لبنان میں بھی جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، اسرائیلی فضائیہ نے لبنان کے دارالحکومت میں ایک مہلک فضائی حملہ کیا، جس کی صہیونی فوج نے ویڈیو بھی جاری کر دی ہے، اس حملے میں حزب اللہ کے چیف آف اسٹاف علی طبطبائی نشانہ بن گئے۔
لبنانی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی حملہ اتوار کو جنوبی بیروت کے علاقے ضاحیہ میں ہوا جس میں 5 افراد شہید اور 28 زخمی ہوئے ہیں۔ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے دفتر کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملے کا ہدف حزب اللہ کا چیف آف اسٹاف ہیثم علی طبطبائی تھا۔
نیتن یاہو کا حماس اور حزب اللہ پر حملے جاری رکھنے کا اعلان
علی طبطبائی کو سیکریٹری جنرل نعیم قاسم کے بعد دوسرا اہم ترین رہنما سمجھا جاتا تھا، وہ 1980 کی دہائی میں حزب اللہ میں شامل ہوئے اور متعدد اہم عہدوں پر فائز رہے۔
لبنانی صدر جوزف عون نے کہا کہ اسرائیل حملوں کو روکنے کی درخواستوں کی پروا نہیں کرتا، انھوں نے عالمی برادری سے اسرائیلی حملوں کو روکنے کے لیے بھرپور مداخلت کا مطالبہ کیا۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/ZV7spBz
No comments