بنگلادیش میں زلزلہ، ڈھاکا اور دیگر شہر لرز اُٹھے
بنگلادیش میں 5.7 شدت کے زلزلہ سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، زلزلے کے باعث ڈھاکا اور دیگر شہر لرز اُٹھے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دارالحکومت ڈھاکا اور دیگر شہر خوفناک زلزلے سے لرز اٹھے۔ کولکتہ سمیت مشرقی بھارت کے کئی علاقوں میں بھی زلزلہ محسوس کیا گیا۔
بنگلادیش محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بج کر 38 منٹ پر آیا، زلزلے کا مرکز نرسنگدی ضلع میں تھا، جو ڈھاکا سے تقریباً 50 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع ہے، بنگلادیش میں زلزلے کی گہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، شہری بڑی تعداد میں گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے، تاحال زلزلے سے کسی بھی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی۔
اس سے قبل میانمار میں 3.5 شدت کے زلزلے کے باعث زمین لرز اُٹھی، جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی (این سی ایس) کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ زلزلہ 10 کلو میٹر کی گہرائی میں آیا اس کے بعد آفٹر شاکس آنے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔
رپورٹس کے مطابق نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی (این سی ایس) کا کہنا ہے کہ یہ صورتحال گہرے زلزلوں سے زیادہ سنگین ہوتی ہے، کیونکہ ان کی توانائی سطح پر پہنچتے ہی کم ہو جاتی ہے۔ اس سے قبل 14 نومبر کو 3.9 شدت کا زلزلہ 35 کلو میٹر کی گہرائی میں آیا تھا۔
جاپان میں 6.9 شدت کا زلزلہ ، سونامی وارننگ واپس لے لی گئی
’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں این سی ایس نے اس کی اطلاع دی۔ میانمار معتدل اور زیادہ شدت والے زلزلوں کے خطرات سے دوچار ہے، جس میں اس کی طویل ساحلی پٹی پر سونامی کا خطرہ بھی منڈلا رہا ہے۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/aTSezEh
No comments