Breaking News

اے آئی کے دور میں کرنسی کی اہمیت ختم ہوسکتی ہے، ایلون مسک کا دعویٰ

ایلون مسک نے دعویٰ کیا ہے کہ آرٹیفشل انٹیلیجنس کام کو اہم اور پیسے کو غیر اہم بنا دے گا، اے آئی کے دور میں کرنسی کی اہمیت ختم ہوسکی ہے۔

امریکا سعودی انویسٹمنٹ فورم میں مستقبل کی ورک فورس پر گفتگو کرتے ہوئے ارب پتی ایلون مسک کا کہنا ہے کہ آنے والے 10 سے 20 سال میں لوگ نوکری کو شوق سمجھیں گے، مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس انسانوں کی محنت کی ضرورت کو ختم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس انسانوں کی محنت کی ضرورت ختم کریں گے، طویل مدت میں کام کرنا ضروری نہیں رہے گا صرف انتخاب ہوگا۔

یہ پڑھیں: مصنوعی ذہانت کا سونامی دفتری ملازمتوں کو ختم کردے گا، ایلون مسک

مسک نے کہا کہ نوکری شوق کی طرح ہوگی جیسے گھر میں سبزیاں اگائی جاتی ہیں، آنے والا کام کھیل یا ویڈیو گیم جیسا محسوس ہوگا، لوگ شوق سے کریں گے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اے آئی کے دور میں کرنسی کی اہمیت ختم ہوسکتی ہے، مسک نے کہا کہ ہیومنوئیڈروبوٹ موبائل فون سے بھی بڑی صنعت بن سکتے ہیں۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/J19WMvE

No comments