روس یوکرین 9 ویں جنگ ہوگی جو میں ختم کراؤں گا، صدر ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روس یوکرین 9 ویں جنگ ہوگی جو میں ختم کراؤں گا، جنگیں ختم کرانے پر نوبیل انعام ملنا چاہیے۔
یہ بات انہوں نے کابینہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہی، امریکی صدر نے کہا کہ اب تک پاک بھارت سمیت8جنگیں ختم کراچکا ہوں۔
امریکی صدر نے کہا کہ یوکرین کی صورتحال پیچیدہ ہے، مسئلہ حل کرنا آسان نہیں، میرےخیال میں مجھے ہرجنگ ختم کرانے پر نوبیل انعام ملنا چاہے، لیکن میں لالچی نہیں بننا چاہتا۔ جس خاتون کو نوبیل انعام ملا اس نے بھی کہا اس کا تو اصل حق دار ٹرمپ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھے جنگوں کے باعث ہونے والی اموات کی فکر ہوتی ہے، پچھلے ماہ روس یوکرین جنگ میں 27ہزار افراد مارے گئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ریاست لوزیانا اور نیو اورلینز میں بھی نیشنل گارڈز تعینات کریں گے، یہ عمل 2 ہفتے میں مکمل ہوجائے گا۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/WLV9TZw
No comments