Breaking News

مسافروں کیلیے بڑی خوشخبری، سعودی عرب اور قطر کا اہم منصوبہ

سعودی عرب اور قطر نے دارالحکومت کو جوڑنے والے تیز رفتار ریل معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

سعودی عرب اور قطر نے اپنے دارالحکومتوں کو جوڑنے والی تیز رفتار ریل کی تعمیر کے لئے باضابطہ معاہدے پر دستخط کیے ہیں جو خلیجی ریاستوں کے مابین اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ ہے۔

پیر کے روز سرکاری سعودی میڈیا میں جاری بیان کے مطابق تیز رفتار الیکٹرک مسافر ریلوے” ریاض کے شاہ سلمان بین الاقوامی ہوائی اڈے کو دوحا کے حماد بین الاقوامی ہوائی اڈے سے جوڑے گا۔

توقع ہے کہ الہوفف اور دمام کے سعودی شہر بھی نیٹ ورک میں شامل ہوں گے۔

سعودی ریلوے ’سار‘ نے اہم اعزاز حاصل کرلیا

ٹرین 300 کلومیٹر فی گھنٹہ (186mph) سے زیادہ کی رفتار تک پہنچے گی اور اس سفر میں دونوں دارالحکومتوں کے مابین تقریبا دو گھنٹے لگیں گے۔

ان شہروں کے درمیان براہ راست پرواز تقریبا 90 منٹ کی دوری پر پے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ منصوبہ چھ سالوں میں مکمل ہونے والا ہے اور توقع ہے ہر سال 10 ملین مسافروں کو سروسز فراہم گا جس سے دونوں ممالک میں 30،000 ملازمتیں پیدا ہوں گی۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/SlYTHPe

No comments