Breaking News

دشمن پر قابو پانے کے لیے پوری طرح تیار ہیں، پاسدران انقلاب

سربراہ پاسدران انقلاب کا کہنا ہے کہ صیہونی ریاست سے مستقبل کی ممکنہ معرکہ آرائی کے لیے ایرانی افواج کے اسٹیلتھ میزائل کی تیاری کا آغاز کریں گے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاسداران انقلاب کے سربراہ میجر جنرل پاک پور کا کہنا تھا کہ گزشتہ ایران اسرائیل معرکہ آرائی میں شاید امریکیوں اور اسرائیلیوں کا خیال تھا کہ وہ ہمارے کمانڈرز کو شہید کریں گے تو ہمارا کمانڈ اسٹرکچر تباہ ہوجائے گا مگر یہ ان کی بہت بڑی غلط فہمی تھی۔

رپورٹس کے مطابق کمانڈر پاک پور کا گزشتہ جنگ میں ایرانی حکمت عملی سے متعلق کہنا تھا کہ پاسداران انقلاب کی جانب سے داغے گئے میزائلوں نے اس 12 روزہ جنگ میں سب سے زیادہ اہم کردار نبھایا تھا۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ہم اس جنگ میں سامنے آنے والی اپنی کمزوریوں پر قابو پانے کی کوششیں کررہے ہیں، ہم تکنیکی اور حربی اعتبار سے آج کسی بھی دشمن پر قابو پانے کے لیے پوری طرح چوکس اور تیار ہیں۔

دوسری جانب حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم نے اسرائیل اور امریکہ پر الزام عائد کیا کہ وہ چاہتے ہیں کہ لبنانی حکام ”گولوں کی بوچھاڑ کے نیچے”مذاکرات کریں۔ وہ ہمارے وجود کو ختم کرنا چاہتے ہیں لیکن ہم اپنے آپ، اپنے عوام اور اپنے ملک کا دفاع کریں گے۔ ہم ہر چیز قربان کرنے کو تیار ہیں اور ہرگز ہتھیار نہیں ڈالیں گے۔

اسرائیل کی شمولیت پر چار ممالک کا یورو ویژن 2026 کا بائیکاٹ

ٹیلی ویژن پر اپنے نشری خطاب میں حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم نے اسرائیل پر الزام لگایا کہ وہ گزشتہ سال کے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے، جس کا مقصد اسرائیل اور ان کی جماعت کے درمیان ایک سال سے زائد جاری جھڑپوں کا خاتمہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت لبنانی ریاست کی اس سفارتی کوششوں کی حمایت کرتی ہے، جو اسرائیلی حملے روکنے کے مقصد سے کی جا رہی ہیں۔ البتہ انہوں نے اسرائیل کے ساتھ حالیہ مذاکرات میں شہری نمائندے کی شمولیت پر تنقید کی۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/hJmLFXI

No comments