Breaking News

بھارت نے روسی شہریوں کیلئے مفت ویزے کا اعلان کردیا

بھارتی وزیر اعظم مودی نے روسی شہریوں کے لیے 30 روزہ مفت ای ٹورسٹ ویزے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ اعلان نئی دہلی میں منعقدہ بھارت روس سالانہ سربراہی اجلاس کے دوران کیا گیا، پیوٹن نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

مودی نے مشترکہ پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ جلد ہی روسی شہریوں کے لیے 30 روزہ مفت ای ٹورسٹ ویزا اور 30 روزہ گروپ ٹورسٹ ویزا متعارف کرایا جائے گا۔

رپورٹس کے مطابق بھارتی دورے پر آئے روسی صدر کی مودی سے ملاقات میں دفاع اور توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی غور ہوا۔

بھارت کا روس سے مزید ایس 400 میزائل سسٹم حاصل کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا، بھارت اپنے روسی ساختہ ایس یو 30 جنگی جہاز بھی اپ گریڈ کرنا چاہتا ہے۔

چین کا مظلوم فلسطینیوں کے لئے بڑا اعلان

بھارت اور روس کے درمیان دوطرفہ تجارت کا حجم 68 ارب ڈالر ہے اور بھارت 2030 تک اسے بڑھا کر 100 ارب ڈالر کرنا چاہتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز روسی صدر ولادیمیر پیوٹن دو روزہ دورے پر بھارت پہنچے ہیں، دلی آمد سے قبل بھارتی عوام کی جانب پیوٹن کیلئے پوجا اور دیگر دلچسپ مناظر نے سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ حاصل کرلی ہے۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/4iemSH0

No comments