Breaking News

شارجہ پولیس نے 12 برس قبل بچھڑنے والی ماں کو بیٹے سے ملا دیا

شارجہ پولیس کے سماجی خدمت ادارے نے اپنی انتھک کاوشوں کے باعث 12 برس قبل بچھڑنے والی ماں کو بیٹے سے ملا دیا۔ خانگی اختلاف کے باعث ماں بیٹے سے جدا ہوگئی تھی۔

عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ماں بیٹے کی جدائی کا معاملہ سال 2013 میں اس وقت پیش آیا جب میاں بیوی میں اختلاف کی وجہ سے علیحدگی ہوگئی اور خاتون اپنے ملک روانہ ہوگئی تھی۔

رپورٹس کے مطابق ایک طویل دوری اور بے خبری کے بعد خاتون اس نیت سے شارجہ واپس لوٹی کہ کسی طرح لاپتا بیٹے سے ملے اور اسے دیکھے اس کا حال دریافت کرے۔

ماں اور بیٹے کا اس تمام عرصے میں کوئی رابطہ نہیں تھا اورخاتون کو یہ بھی معلوم نہیں تھا کہ اتنے عرصے بعد اب اس کا بیٹا کہاں اور کس حال میں ہوگا۔

خاتون نے شارجہ پولیس کے سماجی خدمات کے شعبے سے اپنا معاملہ بیان کیا اور انہیں 12 برس پہلے کے حالات اور مقامات کے بارے میں آگاہ کیا۔

رپورٹس کے مطابق پولیس کے شعبہ سماجی خدمت کے اہلکاروں نے شب و روز کوشش و محنت کے بعد بالاخر اس لڑکے کا سراغ لگانے میں کامیابی حاصل کرلی جو 12 برس قبل اپنی والدہ سے جدا ہو گیا تھا۔

سعودی عرب کی جیلوں میں قیدیوں کے لئے بڑی سہولت کا آغاز

پولیس ٹیم نے خاتون کو مطلع کیا اور وہ دن بھی آگیا جب ماں اور بیٹا برسوں کی جدائی کے بعد ایک ہوئے جس میں شارجہ پولیس کی ٹیموں کا بہت اہم کردار رہا۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/kOw6Ygz

No comments