Breaking News

ایران میں شہداء کی یاد میں 3 روزہ سوگ کا اعلان

تہران: مملکت ایران کی جانب سے امریکا اور صیہونی حکومت کے خلاف مزاحمت میں شہید ہونے والوں کی یاد میں 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق لندن میں مظاہرین کی جانب سے ایرانی سفارتخانے سے جھنڈا اتارنے پر ایران نے برطانوی سفیر کو طلب کرلیا۔

واضح رہے کہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے امریکا اور اسرائیل کو ایران میں فسادات کا ذمہ دار قرار دے دیا ہے۔

ایرانی میڈیا کو انٹرویو میں مسعود پزشکیان نے شہریوں سے مظاہرین کیساتھ نہ نکلنے کی اپیل کی ہے، انہوں نے مظاہروں میں شامل لوگوں کو فسادی قراردے دیا۔

مسعود پزشکیان نے ایران کی موجودہ کشیدہ صورتحال میں مظاہروں میں شامل افراد کو فسادی اور دہشت گرد قرار دیا ہے، ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ پُرامن احتجاج اور فسادات میں واضح فرق ہے۔

ایران: مظاہروں میں 100 سے زائد سکیورٹی اہلکار جاں بحق

انھوں نے کہا کہ اگرعوام کو خدشات ہیں تو ان کا حل حکومت کی ذمہ داری ہے، فسادی پورے معاشرے کو تباہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

مسعود پزشکیان نے والدین سے بچوں کو مظاہروں میں نہ بھیجنے کی اپیل کی اور کہا کہ نوجوان فسادیوں اور دہشت گردوں کے جھانسے میں نہ آئیں۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/9tDUzfB

No comments