گھریلو مصنوعات کی سب سے بڑی عالمی نمائش ہائم ٹیکسٹائل کل سے فرینکفرٹ میں شروع ہوگی
فرینکفرٹ: گھریلو مصنوعات کی سب سے بڑی عالمی نمائش ہائم ٹیکسٹائل، ہوم اور کنٹریکٹ ٹیکسٹائل کی دنیا کی سب سے بڑی 4 روزہ سالانہ تجارتی نمائش ہے۔
سالانہ نمائش کل 13 جنوری 2026 سے میسے فرینکفرٹ، جرمنی کے تجارتی شہر فرینکفرٹ میں 16 جنوری تک جاری رہے گی، نمائش کے حوالے سے تمام تر تیاریاں مکمل کر لیں گئ ہیں، فرینکفرٹ کی لوکل گورنمنٹ کی جانب سے دنیا بھر سے آئے ہوئے نمائیش کنندگان کے لئے میسے میں ٹرانسپورٹ کی مفت سہولت فراہم کی گئیں ہیں۔
یہ نمائش سال 2026 کے پہلے بڑے ٹیکسٹائل ایونٹ کے طور پر ڈیزائن، رنگ اور ٹیکسٹائل انویشن کے نئے رجحانات کی سمت متعین کرتی ہے۔
نمائش میں پاکستان کی جانب سے 284 نمائش کنندگان شرکت کر رہے ہیں، جن میں TDAP کے تعاون سے 58 کمپنیاں بھی شرکت کر رہی ہیں، اس سال TDAP نے ایک کارپٹ سیکشن بھی متعارف کرایا ہے۔
ہائم ٹیکسٹائل گھریلو اور ہاؤس ہولڈ ٹیکسٹائل کی مکمل رینج پیش کرتی ہے، جن میں وال پیپر، کارپٹس، بیڈنگ، باتھ ٹیکسٹائل، فرنشنگ فیبرکس اور سن پروٹیکشن سلوشنز شامل ہیں جبکہ AI-اسسٹڈ ڈیزائن اور پائیدار پیداواری طریقوں جیسے جدید رجحانات کو بھی نمایاں کرتی ہے۔
پاکستان عالمی ٹیکسٹائل مارکیٹ میں ایک مضبوط مقام رکھتا ہے اور ہائم ٹیکسٹائل میں شرکت پاکستانی ایکسپورٹرز کو یورپی خریداروں، نئے کسٹمرز اور بین الاقوامی ٹرینڈز تک براہِ راست رسائی فراہم کرتی ہے۔
ہائم ٹیکسٹائل 2026 نیٹ ورکنگ، تخلیقی صلاحیت اور کاروباری ترقی کا ایک اہم بین الاقوامی پلیٹ فارم ثابت ہوگا، جو پاکستان کی پروفائل اور مقام کو عالمی ٹیکسٹائل انڈسٹری میں مزید مضبوط بنانے میں مدد دے گا۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/iecX76z
No comments