بھارت میں عیسائیوں پر حملے، امریکا کا ردعمل آگیا
واشنگٹن : بھارت میں کرسمس کے موقع پرہندو شدت پسندوں کی جانب سے عیسائیوں اور گرجا گھروں پر حملے کئے گئے تھے، جس پر امریکا نے اپنا ردعمل دے دیا۔
واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کے دوران ترجمان امریکی محکمہ خارجہ سے سوال کیا گیا کہ کیا امریکا کرسمس کے موقع پر بھارت میں عیسائیوں پر کیے جانے والے حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے؟۔
جس کا جواب مثبت انداز میں دیتے ہوئے ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ امریکا بھارت میں مسیحیوں کے خلاف ہونے والے حملوں کی مذمت کرتا ہے۔
ایک اور سوال کیا گیا کہ کیا امریکا کسی بھی قسم کے تشدد کی سخت مذمت کرتا ہے تو ترجمان نے کہا کہ ہر ملک میں مذہبی آزادی کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھتے ہیں۔
کیا امریکا بھارت کو تشویشناک ممالک کی فہرست میں شامل کرے گا؟ کے سوال پر ان کا کہناتھا کہ بین الاقوامی مذہبی آزادی ایکٹ کے تحت تمام جائزوں کو مدنظر رکھا جاتا ہے، سول سوسائٹی، ملکی و بین الاقوامی انسانی حقوق کےاداروں کی رپورٹس کا جائزہ لیا جاتا ہے
،امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ انسانی حقوق کے کارکنان اور مذہبی تنظیموں کی رپورٹس کا جائزہ لیا جاتا ہے، کس بھی ملک کو تشویش پر مبنی ممالک کی فہرست میں شامل کرنے کاپیشگی اعلان نہیں کرتے۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/bIgA7ZL
No comments