Breaking News

امریکا میں جان لیوا سردی، ہائپوتھرمیا اور دل کا دورہ پڑنے سے لوگ مرنے لگے

واشنگٹن (28 جنوری 2026): امریکا میں جان لیوا سردی کے باعث ہونے والی ہلاکتوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، سردیوں کے طوفان سے درجنوں ہلاکتیں ہوئیں، وسطی اور مشرقی امریکا میں شدید سردی برقرار ہے۔

روئٹرز کے مطابق سردیوں کے طاقتور طوفان کے نتیجے میں منگل تک ملک کے 14 ریاستوں میں 38 افراد ہلاک ہو گئے ہیں، اور زیادہ تر اموات ہائپوتھرمیا اور دل کا دوررہ پڑنے سے ہوئی ہیں۔

میئر ظہران ممدانی کے مطابق 10 اموات نیویارک میں ہوئی ہیں، انھوں نے بتایا کہ کڑاکے کی سردی سے بچانے کے لیے 500 سے زائد بے گھر افراد کو پناہ گاہوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

موسمیات کا کہنا ہے کہ سردی کی شدت یکم فروری تک برقرار رہنے کا امکان ہے، جب کہ 200 ملین شہریوں کے لیے وارننگ جاری کر دی گئی ہے، ادھر ماہرین موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ مشرقی امریکا میں اس ہفتے کے آخر میں نیا طوفان آنے کا خدشہ ہے۔

برطانیہ میں ’چندرہ‘ طوفان نے تباہی مچا دی، نظامِ زندگی مفلوج، پروازیں منسوخ

اس طوفان نے وسطی اور مشرقی امریکا کے بڑے حصے کو برفباری، جمتی ہوئی بارش اور نقطۂ انجماد سے کم درجۂ حرارت کی لپیٹ میں لے رکھا۔ یہ طوفان جمعہ کے روز بننا شروع ہوا اور ہفتے کے آخر میں ایک وسیع علاقے میں شدید برفباری ہوئی۔ برف نے سڑکوں پر ٹریفک کو مفلوج کر دیا اور بڑے پیمانے پر پروازوں کی منسوخی اور بجلی کی بندش کا سبب بنی۔ پیر کے روز طوفان کی شدت کم ہوئی، مگر اس کے بعد شدید سردی باقی رہ گئی، جس کے برقرار رہنے کی توقع ہے۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/rLHiGPf

No comments